Uncategorized

پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کی غنڈہ گردی کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

shiitenews iso2لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کل تک امریکہ کیلئے ’’جہاد‘‘ کرنیوالے اور امریکہ کی روٹیوں پر پلنے والے آج امریکہ دشمنی کے محض ڈرامے سے عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے، امریکہ کے ٹکڑوں پر پلنے والے یزیدی ٹولے نے حسینی پروانوں سے ٹکر لی ہے، جسکا انجام کربلا ہو گا۔
 پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او پاکستان کے نہتے طلبہ پر اسلامی جمعیت طلبہ کی فائرنگ اور تشدد کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، پشاور، حیدر آباد، سکھر، روہڑی، خیرپور، مظفر آباد، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، میانوالی، سکردو، گانگچھے سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ 
لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے طلبہ نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں آئی ایس او پاکستان کے کارکنوں کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کی دیگر طلبہ تنظیموں نے بھی شرکت کی اور جمعیت کی غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کی۔ پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی اور آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر ناصر عباس نے کہا کہ جمعیت کی غنڈہ گردی اور امام حسین ع کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے جمعیت نے پنجاب یونیورسٹی پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہمیشہ سے اساتذہ کی تذلیل اور طلبہ پر تشدد ان کا وطیرہ چلا آ رہا ہے لیکن اب ان کے ظلم کا سورج غروب ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے غنڈے ملک میں ہونیوالی دہشتگردی میں ملوث ہیں اور طالبان کو افرادی قوت فراہم کرتے ہیں جس کی مثال پچھلے دنوں انجینئرنگ یونیورسٹی سے پکڑے جانیوالے جمعیت کے عہدیدار تھے جو دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔ 
رہنماؤں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ جن ہاسٹلز میں جمعیت نے اپنے دفاتر قائم کر رکھے ہیں ان میں ان کے اسلحہ کے ڈپو موجود ہیں، جو اسلحہ شہر میں دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال ہوتا ہے، حکومت اگر ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ میں مخلص ہے تو پنجاب یونیورسٹی سے جمعیت کا خاتمہ کر دے، ملک سے دہشتگردی ختم ہو جائے گی۔
طلباء رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت کے غنڈے پنجاب یونیورسٹی میں کسی اور تنظیم کو اس لئے کام نہیں کرنے دیتے کیوں کہ اس طرح ان کی سرگرمیاں بے نقاب ہوں گی، لیکن اب جمعیت کے ظلم و جور کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان طلبہ کی پرامن تنظیم ہے اور مملکت خداداد کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے، ہم اسلام کے نام نہاد دعویداروں پر بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اب آپ کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک امریکہ کیلئے ’’جہاد‘‘ کرنے والے اور امریکہ کی روٹیوں پر پلنے والے آج امریکہ دشمنی کے محض ڈرامے سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ٹکڑوں پر پلنے والے یزیدی ٹولے نے حسینی پروانوں سے ٹکر لی ہے، جس کا انجام کربلا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button