بحرین نے شیعہ تحریک دبانے کے لیے موساد سے مدد طلب کی، جیفری ایپسٹین دستاویزات سے انکشاف

03 فروری, 2026 14:47

شیعیت نیوز : امریکی محکمہ انصاف کی جاری کردہ جیفری ایپسٹین دستاویزات سے بحرین کی سنگین سازشیں بے نقاب: موساد سے شیعہ تحریک دبانے کی مدد طلب کی، سفید فاسفورس کے استعمال کی اجازت دی

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق جاری کردہ نئی دستاویزات میں بحرین کی حکومت کی جانب سے شیعہ برادری کے خلاف سنگین سازشوں کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ امام مہدی کی جماعت ہے، شیخ نعیم قاسم

دستاویزات کے مطابق:

  • بحرین نے اپنی شیعہ تحریک اور شیعہ آبادی کو دبانے کے لیے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے براہ راست مدد طلب کی تھی۔
  • شیعہ برادری کے خلاف کارروائیوں میں سفید فاسفورس (white phosphorus) جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت اور تعاون کی فراہمی کا بھی ذکر ہے۔
  • بحرین نے شیعہ برادری کی آبادی اور اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کے لیے دیگر سنی اکثریتی ممالک سے تارکین وطن کو بحرینی شہریت دینے میں آسانیاں پیدا کیں تاکہ شیعہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔

یہ انکشافات بحرین میں شیعہ برادری کے خلاف جاری ظلم و جبر اور منظم طریقے سے آبادیاتی تبدیلی کی پالیسی کی تازہ ترین تصدیق ہیں۔ بحرین کی شیعہ اکثریت کو طویل عرصے سے سیاسی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور ان کے خلاف تشدد، گرفتاریاں اور امتیازی سلوک جاری ہے۔

11:52 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top