Uncategorized

اپرکرم پاراچنار کے حقوق سازش کے تحت لوئر کرم صدہ کو دئیے جا رہے ہیں، عوامی و سیاسی حلقے

save parachinarپہلے مرحلے میں سی اینڈ ڈبلیو آفس منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ پاراچنار کے لاکھوں قبائل کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
پاراچنار کی عوامی، سماجی اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر سازش کے تحت علاقے کے حالات خراب کرنے کے لئے پارا چنار سے بعض حقوق اور سہولتیں چھین کر اسے صدہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں سی اینڈ ڈبلیو آفس منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جو کہ پاراچنار کے لاکھوں قبائل کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر اپر کرم پاراچنار حلقہ این اے37 سے حقوق چھیننے کا سلسلہ بند کریں ورنہ قبائل شدید مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button