Uncategorized

سانحہ نمائش !!پولیس نے دوناصبی دہشت گردوں کا ریمانڈ لے لیا

karachiیکم محرم الحرام کے روز نمائش چورنگی پر مجلس عزاء کے دوران فائرنگ کرکے دو شیعہ اسکاؤٹس کو شہید کرنے والے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کا پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دو ناصبی وہابی دہشت گردوں قاری عنایت ولد لال خان اور عبدالرزاق ولد زمان لال کوپولیس نے یکم محرم الحرام کو نمائش چورنگی سے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا جب دونوں ناصبی وہابی دہشت گرد نمائش چورنگی پر دو شیعہ اسکاؤٹس کو فائرنگ کر کے شہید کرنے کے بعد فرار ہونا چاہتے تھے۔
پولیس زرائع کاکہنا ہے کہ سانحہ نمائش کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل ہونے والے شواہد کے بعد گرفتار کئے گئے دونوں ناصبی دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے کہ جنہوں نے فائرنگ کر کے بوتراب اسکاؤٹس اور پاک حیدری اسکاؤٹس کے دو شیعہ اسکاؤٹس کو شہید رکر دیا تھا ،پولیس زرائع کا کہناہے کہ پولیس تیسرے ناصبی دہشت گرد کی تلاش میں ہے جبکہ گرفتار دونوں ناصبی دہشت گردوں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے جو کہ ۹ دسمبر تک ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس فیصل عرب نے گرفتار کئے گئے دونوں ناصبی وہابی دہشت گردوں کو پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ایک ہفتہ کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے سانحہ نمائش چورنگی میں ملوث دو ناصبی دہشت گردوں سمیت انسداد انتہا پسندی سیل کی جانب سے گرفتار کئے گئے چار طالبان دہشت گردوں شاہ فہد،عبد الستار شیخ عرف چاچا،محمد شعیب اور نصر اللہ عرف مجاہد کو بھی ایک ہفتے کے جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے ،واضح رہے کہ ان چاروں طالبان دہشت گردوں کو ۹ دسمبر کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے چار طالبان دہشت گردوں کے قبضے سے تین خود کش حملہ میں استعمال ہونیو الی جیکٹس،۶ ہینڈ گرنیڈ،۳۰ کلو گرام دھماکہ خیز مواداور اسلحہ برآمد کر لیا تھا،پولیس کاکہنا تھا کہ چاروں طالبان ناصبی یزیدی دہشت گرد یوم عاشور کو بڑی دہشت گردی کی کاروائی انجام دینا چاہتے تھے۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button