Uncategorized

مرکزی جلوس ہائے عزاء پر حملوں کا خطرہ!وزارت داخلہ کا انتباہ

interiorministerحکومت پاکستان نے ۷ محرم الحرام کو ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے جبکہ شہر کراچی میں خود کش حملوں کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے شہر کراچی میں جلوس ہائے عزاء بالخصوص ۸ ،۹ اور ۱۰ محرم الحرام کو کہ جس روز نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی

شہادت کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزاء (یوم عاشورا)نکالا جاتا ہے ، پر خود کش حملوں سمیت دیگر دہشت گردانہ حملوں کے خطروں کے پیش نظر شہر بھر میں ہونے والی مجالس عزاء اور نکلنے والے جلوس ہائے عزاء کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

زرائع نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے اگلے ۷۲ گھنٹوں کو حساس قرار دے دیا ہے جبکہ مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں شہر کراچی میں مجالس عزاء اور بالخصوص ۸،۹ اور ۱۰ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے سخت سے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تا کہ کسی قسم کا کوئی دہشت گردانہ واقعہ رونما نہ ہو۔
وزارت داخلہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی ہے کہ شیعہ علماء اور انتطامیہ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا جائے کہ یوم عاشور کے مرکزی جلو س میں خود کش حملوں کا خطرہ ہے ۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button