Uncategorized

کراچی:جلوس عاشورا کی سیکورٹی کے لئے ۴۰۰۰ شیعہ اسکاؤٹس تیار

scoutکراچی میں ۹ اور ۱۰ محرم الحرام کے مرکزی جلوس ہائے عزاء کے سیکورٹی انتظامات کے لئے چار ہزار شیعہ اسکاؤٹس تیار ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس ہائے عزا ۹ محرم اور ۱۰ محرم (یوم عاشورا) کے سیکورٹی انتظامات کے لئے ۴۰۰۰ شیعہ اسکاؤٹس فرائض کی انجام دہی کے لئے آمادہ ہیں ۔
واضح رہے کہ محر م الحرام میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر بالخصوص یک محرم الحرام کو سانحہ نمائش چورنگی اور ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ اسکاؤٹس کی شہادت کے بعد مرکزی جلوس ہائے عزاء (۹ اور ۱۰ محرم ) کو شیعہ۴۰۰۰ اسکاؤٹس سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔
دوسری جانب قانوننافذ کرنے والے حساس اداروں بشمول اسپیشل برانچ،کمانڈوز،ایلیٹ فورس کے ۱۶۰۰۰ ہزار اہلکار وں کو مرکزی جلوس ہائے عزاء (۹ اور ۱۰ محرم ) کے لئے تعینات کیا جا رہ اہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا خصوصی دستہ ہر وقت جلوس عزاء میں موجود رہے گا۔جبکہ شیعہ اسکاؤٹس گروپوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے یوم عاشوار اور ۹ محرم الحرام کے جلوسوں کی بہتر سیکورٹی کے لئے ۴۰۰۰ اسکاؤٹس کو تیار کر لیا ہے جو کہ مرکزی جلوسوں مین اپنی خدمات انجام دیں گے۔
اسکاؤٹس رابطہ کونسل کے میڈیا کو آرڈینیٹر سردار حسین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایاہے کہ ۹ اور ۱۰ محرم الحرام کے مرکزی جلوس ہائے عزاء کی سیکورٹی انتظامات کے لئے کل ۲۲ اسکاؤٹس گروپس کے رضا کار تعینات کئے جائیں گے جن میں سے۱۵ شیعہ اسکاؤٹس گروپس ہیں اور ۰ ۴۰۰ شیعہ اسکاؤٹس کو مرکزی جلوس ہائے عزاء کے روٹ پر تعینات کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ۶ اہل سنت اسکاؤٹس گروپس بشمول ینگ بوائے اسکاؤٹس،ینگ جنریشن اسکاؤٹس،برکاتی اسکاؤٹس،پاک غازی اسکاؤٹس،پاک فرینڈز اسکاؤٹس،پاک نائٹ اسکاؤٹس اور مسیح اسکاؤٹس گروپ کے رضا کار بھی ۹ اور ۱۰ محرم الحرام کے جلو س ہائے عزاء میں اپنے رضا کاروں کو تعینات کریں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ یکم محرم الحرام کے روز نمائش چورنگی پر ہونے والے سنگین سانحہ کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ۴۰۰۰ شیعہ اسکاؤٹس بھی حصہ لیں گے تا کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کو نہ ہونے دیا جائے۔سردار حسین کاکہنا تھا کہ اسکاؤٹس کے علاوہ شیعہ ملی تنظیموں کے بھی سیکڑوں رضا کار مرکزی جلوس ہائے عزاء کے سیکورٹی انتظامات میں اپنی خدمات انجام دیں گے تا کہ دہشت گردی کے خطرات کو کم سے کم کیا جائے ۔
دوسری جانب جعفریہ الائنس پاکستان جو کہ ایک شیعہ جماعت ہے نے بھی سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر نشتر پارک میں عزاداری سیل قائم کیا ہوا ہے جہاں سے نشتر پارک سمیت جلوس ہائے عزاء کے راستوں کی بزریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے ،واضح رہے کہ جعفریہ الائنس پاکستان نے مرکزی عزاداری سیل میں ۲۴ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رکھے ہیں جو کہ مجلس اور جلوس ہائے عزاء کی مکمل نگرانی کے لئے ۲۴ گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سلمان مجتبیٰ نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاہے کہ جعفریہ الائنس کا قائم کردہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ۲۴ گھنٹے کام کر رہا ہے اور نشتر پارک کی مرکزی مجلس عزاء سمیت سولجر بازار اور امام بارگاہ علی رضا میں ہونے والی مجالس کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ۹ اور ۱۰ محرم الحرام کو یوم عاشورا کے جلو س ہائے عزاء کی نمائش سے آخری مقام تک مکمل نگرانی کی جائے گی۔
سرکاری زرائع کے مطابق شہر بھر کے مختلف علاقوں میں ۱۴۰ مساجد اور ۲۰۰۰ امام بارگاہوں سے مجالس اور جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری ہے اور ہر سال اسی طرح جاری رہتا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button