Uncategorized

کراچی:بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کے خلاف اہل خانہ کی عدالت میں درخواست دائر

high courtکراچی میں متعصب پولیس افسران کی جانب سے غیر قانونی حراست میں لئے گئے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے جمعرات کے روز سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں نے کراچی میں شیعہ آبادیوں پر چھاپے مار کر چار بے گناہ شیعہ نوجوانوں علی کاظمی،محسن،ذکی کاظمی او صفدر عباس کو گرفتار کر لیا تھا اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔
گرفتار شیعہ بے گناہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس موبائلوں میں آنے والے پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر سے ان کے پیاروں کو بغیر کسی جرم اور گناہ کے گرفتار کرتے ہوئے گھر سے قیمتی اشیاء ،لیپ ٹاپ،کمپیوٹرز،اور نقدی لوٹتے ہوئے ان کے پیاروں کو گرفتار کر لیاتھا،۔
گرفتار کئے گئے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کاکہناہے کہ جب انہوں نے اس کاروائی کے بعد اپنے علاقائی تھانوں سے رجوع کیا تو مقامی پولیس انتظامیہ اس بات سے نالکل نا واقف تھی اور مقامی پولیس نے ان کی گرفتاری کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے!!
اہل خانہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سادہ کپڑو ں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے اور ان کے پیاروں کو رہا کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button