مشرق وسطی

آل خلیفہ کی ہٹ دھرمی، عوام بے روزگار

crownبحرین کی جمعیت وفاق ملی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیاں ہی اس ملک کے عوام کے بے روزگار ہونے کا سبب ہیں۔ منامہ ریڈیو کی ویب سائٹ نے بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے حوالے سے لکھا ہےکہ آل خلیفہ حکومت

نے نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے ساتھ ہی سینکڑوں غیر ملکی باشندوں کو بحرین میں لاکر انہیں وزارت تعلیم میں ملازمت دی ہے۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ غیر ملکی باشندے، ایسے حالات میں سیاسی محرکات کے ساتھ بحرین کی وزارت تعلیم میں ملازمت کے لئے لائے جارہے ہيں کہ بحرین کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں فارغ التحصیل جوان، بے روزگار ہیں۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ بحرین کے بے روزگار افراد کو اغیار سے زیادہ سرکاری اداروں میں ملازمت کا حق حاصل ہے لیکن آل خلیفہ حکومت اپنی انتقامی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے کسی بھی غیر قانونی اقدام سے دستبردار نہیں ہورہی ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ بحرین کے عوام کوایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو عوامی ہو اور بحرینی عوام کے حقوق کو پورا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button