داعش دھشتگرد سعودی عرب کا موبائل نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں

روزنامہ الحیات کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے داعش سے وابستہ ایک شخص کےموبائل سے ایک تصویر شائع کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے سعودی عرب، موبائل فون سروس اتصالات استعمال کی ہے۔ درایں اثنا اتصالات موبائل فون کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ موبائل سروس استعمال کرنے والوں کی نگرانی جیسے مسائل اس کی ذمہ داری کا حصہ نہيں ہیں اور اس کا کام صرف مواصلاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔ جس شخص کے لئے یہ کہا گيا ہےکہ اس نے سعودی موبائيل فون کمپنی کا نیٹ ورک استعمال کیا ہے وہ ٹوئٹر سوشیل نیٹ ورک میں داعش کے لئے تشہیراتی اقدامات کرتا ہے۔ سعودی عرب میں ٹوئيٹر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا پروپگينڈا مرکز شمار ہوتا ہے۔ ٹوئٹر نے حال ہی میں دہشتگرد نیٹ ورکوں کے لئے کام کرنے والوں کے اکاوئنٹ بند کردئے ہیں لیکن دہشتگردوں کی بڑی تعداد داعش کےلئے افرادی قوت حاصل کرنے کےلئے ٹوئيٹر کا استعمال کرتی ہے۔








