مشرق وسطی

شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ ہلاک کر دیا گيا ہے۔

syria armyاطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے داعش کے سینئر کمانڈر ابوعبداللہ العراقی کو ہلاک کردیا ہے۔ داعش کا یہ دہشتگرد سرغنہ لبنان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا انچارج تھا۔ یہ دہشتگرد لبنان سے ملحقہ شام کے سرحدی علاقے قلمون میں ہلاک ہوا ہے۔ دریں اثنا العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے الملیحہ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی کارروائياں جاری رکھی ہیں۔ اور اس نے زبدین، جسرین اور دیر العصافیر کے علاقوں میں اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عربین میں تکفیری دہشتگردوں نے عوام کے لئے بڑی مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں اور انہیں دوسرے علاقوں میں جا کر اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button