مشرق وسطی

عراق و شام میں سرگرم سلفی وہابی مسلح دہشت گرد تنظیم داعش کی مسجدوں، انبیاء اور اولیاء کے روضوں کو شہید کرنے پر عمل پیرا

mazar6عراق و شام میں سرگرم سلفی وہابی مسلح دہشت گرد تنظیم داعش نے مسجدوں، انبیاء( ع) اور اولیاء کے روضوں اور دیگرمذہبی اور مقدس مقامات کو شہید کرنے پر تاکید کی ہے جس سے اسلام کی تاریخی یادگاروں اور اثاثوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گردوں نے عراق میں حضرت یونس نبی اور حضرت شیث نبی(ع) کے روضوں کوبڑی بے دردی کے ساتھ شہید کردیا ہے جبکہ شام میں اس دہشت گرد گروہ نے نبی کریم کے صحابی عمار یاسر، حجر بن عدی اور حضرت اویس قرنی کے مزاروں کو شہید کردیا ۔ داعش دہشت گردوں نے عراق کے علاقہ موصل میں سنیوں اور شیعوں کی درجنوں مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے جبکہ 14 سنی آئمہ جماعات کے سروں کو اس جرم کی بنا پر کاٹ دیا کہ انھوں نے داعش دہشت گردوں کے پرچموں کو اپنی مساجد پر نصب کرنے سے انکار کردیا تھا۔

داعش دہشت گردوں نے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ابو بکر بغدادی کو اپنا نام نہاد خلیفہ مقرر کیا ہے اور تمام مسلمانوں کو اس کی اطاعت کا حکم دیا ہے جبکہ سنی مسلمانوں نے ابو بکر بغدادی کی خلافت کو سختی کے ساتھ رد کرتے ہوئے اسے غیر شرعی اور غیر اسلامی فعل قراردیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور دہشت گردوں کے ذریعہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو شہید کرواکر اسلام کے گرانقدر اثاثے کو نابود کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button