اہم ترین خبریںعراق

سعودی سفیر کی روضہ امام حسینؑ پر حاضری!جنت البقیع تعمیر کرنے کا عزم

سعودی سفیر نے کربلا ئے معلیٰ کادورہ کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے کربلا کا دورہ کیا ہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ہے

 شیعیت نیوز: ایران اور سعودی عرب کا جب سے امن معاہدہ ہوا ہے شیعیت اور سنیت میں پائی جانے والی دوریاں اب قربتوں میں بدل رہی ہیں۔

تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سعودی عرب کے عراق میں موجود سفیروں نے کربلائے معلیٰ میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے دفتر عتبہ حسینیہ کا دورہ کیا ہے اور مظلوم کربلا سید الشہدا امام حسین کے روضہ مطہر پر حاضری دی ہے۔

سعودی وفد کی کربلا میں سرکاری وفد سے ملاقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اب سعودی عرب ،ایران کے ساتھ ساتھ عراق کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔
سعودی سفیر نے کربلا ئے معلیٰ کادورہ کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے کربلا کا دورہ کیا ہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ہے

مجھے یہ سب اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور ہم سعودی عرب اور عراق کے درمیان زیارات کے سلسلہ کو آگے بڑھائیں گے جو سعودی شہری عراق میں زیارت کو آتے ہیں انکے لئے آسانیاں پیدا کریں گے

یہ بھی پڑھیں: ایران اور سعودیہ عرب کے مابین مذاکرات میں پیشرفت، قونصل خانے بھی جلد کھل سکتے ہیں

اور جو سعودیہ عرب میں اہلبیت کرام کی زیارات ہیں ہم اس کیلئے بھی ایک منصوبہ کا آغاز کریں گے۔

یہ تمام امت مسلمہ کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے سعودیہ عرب میں مقدس مقامات کی زیارات کو زائرین کیلئے کھولا جائے گا پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

جنت البقیع پھر سے تعمیر ہوگی او ر دنیا بھر سے حج عمرہ کی سعادت کے ساتھ ساتھ اہلبیت کرام کے روضہ مبارک کی زیارت کو لاکھوں عوام سعودیہ عرب کا رخ کریں گے۔ان شاء اللہ وہ دن اب زیادہ دور نہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button