مشرق وسطی

بحرین میں مذہبی مقامات کی تعمیر پر پابندی

masjid96بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے نیا قانون منظور کرکے مذہبی مقامات تعمیر کرنے پر مزید پابندیاں لگادی ہیں۔ لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کی رو سے کسی بھی طرح کے مذہبی مقامات منجملہ مساجد کی تعمیر کے لئے بلدیہ سے اجازت لینے کے ساتھ ساتھ عدالت کی اجازت لینا بھی ضروری ہوگا۔ اس قانون کے مطابق زمینوں کا وقف کرنا یا مسجدوں کی تعمیر میں شرکت کرنا جرم شمار ہوگا۔ واضح رہے آل خلیفہ کی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی 38 سے زائد مساجد مسمار کردی ہیں جن میں بعض تاریخی مساجد بھی شامل ہیں۔ آل خلیفہ فرقہ واریت پھیلانے کے لئے مساجد کو مسمار کررہی ہے اور انہیں دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتی۔ اس طرح کے قوانین کو منظوری دینے سے آل خلیفہ کا مقصد شیعہ اکثریت کے خلاف مذہبی پابندیاں لگانا اور گھٹن کا ماحول بنانا ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button