مشرق وسطی

شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف پے در پے کامیابیاں

shami fojشام سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق شامی فوج کو دہشت گردوں کے خلاف پے در پے کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور فوج نے مزید کئی علاقے دہشت گردوں سے پاک کر دیے ہیں۔ شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور فوج کی حالیہ کارروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور فوج کی ان کامیابیوں کےنتیجے میں دہشت گردوں میں پھوٹ پڑ گئي ہے اور اب وہ بھاگتے پھر رہے ہیں۔

شامی فوج نے حالیہ دنوں کے دوران ملک کےمختلف شہروں اور علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائياں کی ہیں اور اس نے صوبہ حماہ میں واقع مورک شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ شہر دہشت گردوں کے ایک اصلی اور بڑے ٹھکانے میں تبدیل ہو چکا تھا کہ جسے فوج اور عوامی فورس نے مل کر آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے دمشق کے قریب جوہر کے علاقے میں کارروائي کرتے ہوئے النصرۃ محاذ کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب شامی فضائيہ نے شام کے جنوب میں واقع الیادودہ گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کا گولہ بارود بھی تباہ کر دیا۔ فوج نے اسی طرح حلب، دمشق کے مضافاتی علاقوں، درعا، ادلب، القنیطرہ اور حمص میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی پے درپے کامیابیوں کے بعد دہشت گردوں نے اپنی ان ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نہتے عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایسے حالات میں ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شام میں داعش کے دہشت گردوں نے دسیوں نہتے عام شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔ داعش نے شام میں واقع ایک گیس فیلڈ پر قبضہ کرنے کے مقصد سے جمعرات کے روز کم از کم نوے افراد کو قتل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button