داعش دہشت گرد تنظیم کےسربراہ ابو بکرکی اسرائیل میں فوجی تربیت ہوئی ہے، رپورٹ

19 جون, 2014 08:56

abubakerعلاقہ کے باخبـر عرب فوجی ذرائع کے مطابق القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے امریکی سی آئي اے کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور ابوبکر نے اسرائیل میں فوجی تربیت حاصل کررکھی ہے داعش کی تشکیل کا مقصد عراق اور شام میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو مدد بہم پہنچاناہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک باخـبر فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے امریکی سی آئي اے کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور ابوبکر نے اسرائیل میں فوجی ٹریننگ حاصل کررکھی ہے داعش کی تشکیل کا مقصد عراق اور شام میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو مدد بہم پہنچاناہے۔
باخبر فوجی ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے سعودی عرب کے توسط سے داعش کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق داعش کا اصلی مقصد اسلام کے محبوب چہرے کو بھیانک بنا کر پیش کرنا ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق عراق میں داعش کی تشکیل اور افریقہ میں بوکوحرام کی تشکیل سے نیل سے فرات تک اسرائيل کی تشکیل میں اہم مدد ملےگی۔ فوجی ذرائع کے مطابق امریکہ ہر گز داعش کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرےگا۔

3:41 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔