مشرق وسطی

ترکی میں داعش کے زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے، رپورٹ

daish wsail jhanumحکومت ترکی، داعش دہشتگردگروہ کے زخمیوں کا علاج اس ملک کے اسپتالوں میں کررہی ہے۔ ترکی سے شائع ہونے والے روزنامہ حریت نے ایک رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ داعش گروہ کے زخمی کمانڈروں کو صوبہ ہاتای کے سرکاری اسپتال میں ایڈمیٹ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق ترک پارلیمنٹ کے دو اراکین نے اردوغان حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔ ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے اس ملک کے وزيرخارجہ احمد داؤد اوغلو سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق پر حملے میں زخمی ہونے والے داعش کے کمانڈروں کے علاج کی وضاحت کرے۔ یہ ایسے عالم میں ہے کہ ترکی کی برسر اقتدار جماعت، اندرون ملک اس گروہ کے دہشتگردوں کےمعالجے کی ممنوعیت کا قانون منظور کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button