مشرق وسطی

آل خلیفہ کے مظالم: اقوام متحدہ کی مذمت

bahrain8اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بحرین میں انسانی حقوق کی بری صورتحال کے پیش نظر آل خلیفہ کی حکومت کی مذمت کی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی ہے۔ اس کونسل نے پرامن مظاہرین پر آل خلیفہ کے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کونسل نے قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل خلیفہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کا جائزہ لے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نےآل خلیفہ سے کہا ہےکہ انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے بحرین میں ایک دفتر قائم کرنے کی اجازت دی جائے جو مکمل اختیارات کا حامل ہو۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی عدالت نے تیرہ افراد کو تیرہ برس کی قید کی سزا سنائي ہے۔ ان تیرہ افراد کو دوہزار بارہ میں سترہ کے علاقے میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کیا گيا تھا۔سعودی عرب، امارات اور اردن کے فوجی آل خلیفہ کے کارندوں کےساتھ مل کر ملت مظلوم بحرین پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button