مشرق وسطی

ترکی نے النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ میں شامل کر لیا

nusra3ترک حکومت نے شام میں لڑنے والی القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں قراردیدیا ہے۔ ترکی کی حکومت نے النصرہ فرنٹ کو القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے النصرہ فرنٹ دہشت گرد تنظیم ہے اس سے قبل اقوام متحدہ، امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کرتا رہا ہے اور ترک حکومت نے امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ ملکر شام کے صدر بشرار اسد کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن دہشت گردوں کے حامی ممالک کو شام میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آج دہشت گردوں کے حامی ممالک خود دہشت گردوں کو دہشت گردی کی لسٹ میں قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button