مشرق وسطی

سعودی عرب میں آل سعود 12 سال تک نابود ہوجائیں گے

qater amer1قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ایک ویڈیو پیغام میں سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود 12 سال تک نابود ہوجائیں گے۔ قطر کےسابق امیرکی ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں قطر کے سابق امیر کا کہنا ہے کہ آل سعود کا زوال قریب پہنچ گیا ہے اور سعودی عرب اور مصر دو ایسےعرب ممالک ہیں جو دنیائے عرب کے لئے ننگ و آر کا باعث ہیں۔

قطر کے سابق امیر کا کہنا ہے کہ اگر امریکی عراق میں کامیاب ہوجائيں تو اس کے بعد سعودی عرب کا نمبر ہے سعودیوں کی منہ زوری اتنی بڑھ گئی ہے کہ کوئی بھی ان کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت کرنے والے 2عرب ملکوں مصر اور اردن کی کوئي حیثیت نہیں ہے ۔

شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب دونوں وہابی ملک ہیں لیکن ان میں فرق ہے قطر میں آزادی بیان ہے عورتوں کو انتخاب کا حق ہے جبکہ سعودی عرب میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

شیخ حمد نے کہا کہ ملک عبد اللہ ناتواں اور کمزوربادشاہ ہے تمام اموروزیر خارجہ سعود الفیصل کے ہاتھ میں ہیں۔ قطر کے سابق امیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود 12 سال تک بالکل نابود ہوجائیں گے کیونکہ سعودی عرب کی مساجد میں سعد الفقیہ کی آل سعود کے خلاف تحریک جاری ہے اور آل سعود کی نابودی بارہ سال تک یقینی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button