مشرق وسطی

بحرین میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ دفتر پر فورسز کا حملہ

bahrain sestaniofficeبحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے، بحرین میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ "سیدعلی سیستانی” کے نمائندہ دفتر پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی خبر دی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے آج بحرین میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ "سیستانی” کے نمائندہ دفتر پر حملہ کر کے دفتر میں موجود دو علمائے دین کو گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ان دونوں علماء کو گرفتار کرنے کے بعد ان پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے ساتھ توہین آمیز رویّہ اختیار کیا گیا۔ بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے عالمی اداروں نے مطالبہ کیا کہ وہ آیت اللہ "سیستانی” کے دفتر پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کریں اور آل خلیفہ حکومت کو اس ملک کے شیعوں کے خلاف وحشیانہ کاروائیوں سے روکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button