بحرین: آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے

بحرین میں امریکہ و آل سعود نواز ، آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس ملک کے عوام کے خلاف تشدد آمیز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق کے ایک اعلی عہدیدار یوسف المحافظہ نے کہا ہے کہ المالکیہ ، عالی اور الدیہ علاقوں میں آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز نے آٹھ بحرینی انقلابیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر العکر اور علقہ علاقوں میں بھی بحرین کے سیکیورٹی اہل کاروں نے متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام 2011 سے اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات اور شہری آزادی و خودمختاری کے لئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں








