مشرق وسطی

شام میں ہزاروں عرب دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعتراف

dehsatاردن کے سلفی گروہوں نے شام میں اپنے ہم عہد وپیمان تقریبا دس ہزار افراد کے ہلاک ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلفی گروہوں نے اردن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں 2011 سےاب تک جاری بد امنی میں شام مخالف 9936 افراد مارے گئے ہیں کہ جن کا تعلق مختلف عرب ملکوں سے ہے۔ اردن کے سلفی گروہ کے اس بیان ميں کہا گيا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر کا تعلق تیونس ، لیبیا اور عراق سے ہے اور اسی طرح ان میں سے بیشتر ” دہشت گردگروہوں جبھۃ النصرۃ ” اور داعش سے موسوم عراق و شام اسلامی حکومت کے افراد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button