بحرین، 39 شہریوں کو جیل کی سزا

بحرين کي فوجداري کي عدالت نے بحرين کے 39 شيعہ نوجوانوں کو پانچ سال قيد کي سزاسنائي۔ عدالت نے ان افراد پر الزام لگايا ہے کہ انہوں نے شيعہ آبادي والے علاقے الدراز شہر ميں بم دھماکے ميں حصہ ليا تھا ۔ عدالت نے اس معاملے ميں 18 افراد کے خلاف غائبانہ طريقے سے سزا سنائي ہے ۔
بحرين کے اٹارني جنرل نے مذکورہ افراد پر الزام لگايا ہے ان لوگوں نے ملک ميں امن و امان کي صورتحال کو خراب کرنے کي کوشش کي اور پوليس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں ميں ملوث رہے ہيں ۔ اس سے پہلے اتوار کو بھي بحرين کي عدالت نے 50 شيعہ مسلم نوجوانوں کو پانچ سے پندرہ سال تک کي قيد کي سزا سنائي تھي ۔ ان نوجوانوں پر الزام ہے کہ يہ بحرين کي حکومت مخالف تحريک چودہ فروري سے وابستہ ہيں ۔








