مشرق وسطی

آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کے خلاف عالمی برادری سے موثر اقدام کی اپیل

bahrain force4بحرین میں چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کی روک تھام کےلئے عالمی برادری سے موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
لبنان کی العھد ویب سائٹ کے مطابق اس تحریک نے آج ایک بیان میں کہا ہےکہ حقیقی دہشتگرد آل خلیفہ کے حکام اور اسکی سکیوریٹی ایجنسیاں ہیں جو انقلابیوں کو ایذائيں پہنچاتی ہیں۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ عالمی برادری کو آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات روکنے کےلئے موثر قدم اٹھانے چاہیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ آل خلیفہ ملت بحرین کو کچلنے کے ساتھ ساتھ ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی فتنے پھیلارہی ہے اور اس طرح سے ملت میں شگاف پیداکرکے اپنے مذموم اھداف تک پہنچنا چاہتی ہے۔ قابل ذکرہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button