مشرق وسطی

مغربی اور عربی ممالک شامی دھشت گردوں کے حامی مفتی شیخ احمد بدرالدین

mufti5شام کے مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون نے ہوٹل الدمای دمشق میں منعقد ہونے والی قومی مصالحت کونسل کی نشست میں کہا: عوامی مصالحت ایک انسانی اور تاریخی فریضہ ہے جس پر خاص اہتمام لازم ہے ۔
انہوں نے لوگوں کو شام میں خون و خونریزی کے خاتمہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا: مظلوم بچوں کو قتل ہونے سے بچانا زیارت بیت اللہ الحرام اور راتوں میں ہزار رکعت نماز ادا کرنے سے کہیں بہتر ہے، کیوں کہ بے گناہ اور مظلوم انسانوں کا خون تمام ادیان میں محترم اور مقدس ہے ۔
علمائے شام یونین کے رکن شیخ کمیل نصر نے شام میں ہونے والی جنگ کے پس پردہ موجود باتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا، غاصب صھیونیت، بعضی عرب اور مغربی ممالک شامی دھشت گردوں کے رہبری کر رہے ہیں اور انہیں اسلحہ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے گفتگو اور مذاکرہ کو شامی مشکلات کا واحد حل جانا اور کہا کہ گفتگو کے ذریعہ ملک میں امنیت فراہم کی جاسکتی ہے ۔
شام کے قومی وزیر مصالحت علی حیدر نے اس اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے شامی کی جنگ کو عالمی جنگ بتاتے ہوئے کہا: بہت سارے بیرونی ممالک نے سوریہ کی نابودی پر کمر کس رکھی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: شام ایک تاریخی، ثقافتی ، با اہمیت اور عظیم تہذیب کا حامل ملک ہے اس کے باوجود اج کل عالمی ظلم و ستم کا شاہد ہے، تکفیری دھشت گردوں کا ایک مقصد شام کے تاریخی ، ثقافتی اور نایاب اثار کی نابودی ہے ۔ شام کے قومی وزیر مصالحت نے شام اور پڑوسی ممالک میں دھشت گرد گروہ کی موجودگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے معاشرہ پر پڑنے والے برے اثار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شامی وزارت قومی مصالحت کی ایک ذمہ داری گفتگو اور مذاکرہ کے ذریعہ ملک کو نجات دینا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button