مشرق وسطی

حضرت زینب (س) کے روضے کے اطراف میں دہشت گردوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جاری

bibizainabپیغمبر اسلام (ص) کی نواسی حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک کے اطراف میں حضرت ابو الفضل العباس بٹالین اور القاعدہ دہشت گردوں کے درمیان دو دن سے گھمسان کی لڑائی جاری ہے ابو الفضل العباس بٹالین نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو علاقہ سے پیچھے دھکیل دیا ہےاور حضرت زینب کے روضہ کی دل و جان سے حفاظت کررہے ہیں۔

الحدث نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام (ص) کی نواسی حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک کے اطراف میں حضرت ابو الفضل العباس بٹالین اور القاعدہ دہشت گردوں کے درمیان دو دن سے گھمسان کی لڑائی جاری ہے ابو الفضل العباس بٹالین نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو علاقہ سے پیچھے دھکیل دیا ہےاور حضرت زینب (س)کے روضہ کی دل و جان سے حفاظت کررہے ہیں۔

شامی ذرائع کے مطابق شامی فوج اور حضرت ابو الفضل العباس بٹالین کے اہلکاروں نے القاعدہ دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس علاقہ کو سلفی وہابیوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔

ادھر صہیونی اخبار ہاآرٹض نے لکھا ہے کہ القاعدہ کے 15 زخمی دہشت گردوں کو علاج کے لئے اسرائيل منتقل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ شام میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

اخبار کے مطابق شام کے بحران کے آغاز سے لیکر اب تک القاعدہ کے 56 دہشت گردوں کو علاج کے لئے اسرائیل منتقل کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button