مشرق وسطی

روضہ حضرت زینب(س) کے اردگرد جھڑپیں جاری

ZAINAB ALIدمشق کے مضافات میں روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے اردگرد دھشتگردوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
گزشتہ دو روز سے ’’ حی الغربہ‘‘ کے علاقے میں شدید کاروائیاں ہوئی ہیں جہاں جبہۃ النصرہ کے افراد گھسے ہوئے ہیں۔
شامی فوجیوں کے مطابق جبھۃ النصرہ کے دو ہزاز سے زیادہ افراد اس علاقے میں موجود ہیں جو پوری طاقت سے فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ جبکہ ان جھڑپوں میں فوج کے کافی افراد شہید ہو گئے ہیں تاھم حرم حضرت زینب (س) کا دفاع کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حی الغربہ کا علاقہ حرم سے بہت کم فاصلے پر واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button