مشرق وسطی

شامی افواج کے ہاتھوں سعودی دہشتگردوں کی ہلاکتیں

syrian armyشام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کے ہاتھوں سعودی عرب کے سیکڑوں دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ پریس ٹی وی نے سانا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے حلب میں آپریشنوں کےدوران سعودی عرب کے سیکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

حلب شام کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ بتایا جاتا ہےکہ شام میں ہلاک ہونے والے ستر دہشتگردوں کی لاشیں سعودی عرب بھیجی گئي ہیں۔ سعودی عرب کے ایک ذریعے نے نام نہ ظاہر کئےجانے کی شرط پرکہا کہ دہشتگردوں کی لاشیں دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتاری گئي ہیں۔

اس ذریعےکے مطابق سعودی عرب نے لاشوں کی ترسیل کے لئے کئي سفارتکاروں کو ترکی بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت سعودی عرب کے آٹھ 8 ہزار دہشتگرد ملت شام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button