مشرق وسطی

صوبہ حلب کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے شامي فوج کي پيشقدمي جاري

halb shami forceشامي فوج نے بدھ کو شمالي شہر حلب ميں اپني پيشقدمي جاري رکھتے ہوئے نبتل اور الزہرا کے علاقوں ميں دہشتگردوں کے محاصر کو توڑنے کي کوشش کي ہے تاکہ ان علاقوں کے باشندوں کو مدد پہنچائي جاسکے –
شامي فوج نے اسي طرح کفر حمرا اور کفرداعل علاقوں ميں بھي پيشقدمي کي ہے – حلب کے مضافتي علاقوں ميں شامي فوج کي پيشقدمي ميں سيکڑوں دہشتگرد مارے گئے ہيں اور ان کے قبضے سے بھاري مقدار ميں اسلحہ و گولہ بارود بھي برآمد ہوا ہے –
حلب کے شمالي مضافات ميں شامي فوج کے آپريشن کے آغاز اور بعض علاقوں سے دہشتگردوں کا صفايا ہوجانے سے ان علاقوں ميں فوجيوں نے اپني پوزيشنيں سنبھال لي ہيں اور حلب شہر کے عوام پر بھي اس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہيں –
دوسري جانب شام ميں دہشت گردوں نے بربريت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساٹھ عام شہريوں کا قتل عام کر دياـ دہشتگردوں نے مشرقي شہر ديرالزور کے قريب واقع گاؤں ہتليہ پر حملہ کرکے کم سے کم ساٹھ افراد کو جاں بحق کرديا ـ شام ميں مارچ دو ہزار گيارہ سے سعودي عرب، ترکي، قطر، امريکا، برطانيہ اور اسرائيل کي حمايت سے دہشت گرد تنظيميں حکومت اور عوام کے خلاف جنگ کر رہي ہيں ـ ان دہشت گرد تنظيموں کا مقصد بشار اسد حکومت کو گرانا ہے تاکہ بيروني طاقتيں شام ميں آساني سے اپني پاليسياں نافذ کر سکيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button