مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کی بحرین میں خانہ جنگی شروع کرانے کی سازش

bahrain21بحرین کے سیاسی مبصرین اور سماجی کارکنان نے عسکریت پسندوں کے گروہ تشکیل دینے کے آل خلیفہ حکومت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں خانہ جنگی کے آغاز کے لیے سازش قرار دیا۔
اس تناظر میں، یورپی – بحرینی انسانی حقوق کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل و سیاسی کارکن جواد حسین نے کہا کہ بحرین میں عسکریت پسند گروہوں کی تشکیل خانہ جنگی اور تباہی کا باعث بنے گی۔

پیر کو بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز نے بھی بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ناجی فتیل اور العمل الاسلامی پارٹی کے رکن ہشام الصباح کے اغوا کے لیے آل خلیفہ کے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار بتایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button