مشرق وسطی

شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی قسم کے اقدام سے گریز کا مطالبہ

esa qaseemبحرین میں جمعیت الوفاق الاسلامی نے آل خلیفہ  کو خبردار کیا ہے کہ وہ بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف  بھی قسم کے اقدامات کرنے سے گریز کرے۔ جمعیت الوفاق کے ترجمان طاہر الموسوینےالعالم سے گفتگو میں بحرین میں جاری گرفتاریوں، سزاؤں، ایذاوں کی طرف  اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کو بزرگ عالم دین کے خلاف کسی بھی طرح  کے اقدامات کرنے سے دور رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت الوفاق الاسلامی  حکومت کے ساتھ مذاکرات سے خارج ہوتی ہے کیونکہ اس مذاکرات میں کسی طرح کی پیشرفت حاصل نہیں ہوئي ہے اور یہ ناکام ہوکر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب  تک بحرین میں جمہوریت برقرار نہیں ہوتی ملت بحرین اپنی انقلابی تحریک جاری  رکھے گي۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی عدالت نے چالیس انقلابیوں کو
حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائي ہے۔ ان انقلابیوں
میں زینب الخواجہ اور معصومہ سید بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button