مشرق وسطی

بحرین میں مزید سعودی فوج پہنچ گئی

bahrain bachiبحرین میں حکومت مخالف انقلابی گروہوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے اسلحے اور ٹینکوں سے لیس نئے تازہ دم دستے سعودی عرب اور بحرین کو آپس میں ملانے والے واحد راستے سے بحریں میں داخل ہو گئے ہیں.
یہ دستے فارمولا ون گرینڈ پرکس نامی ریسنگ ایونٹ کی حفاظت کے لئے بلائے گئے ہیں .
ملک میں بڑے پیمانے پر اس ایونٹ کی مخالفت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں. گذشتہ روز بحرین کے دارالحکومت منامہ میں مظاہرے اسوقت جھڑپوں میں بدل گئے جب پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر دیا اور ان پر آنسو گیس پھینکی گئی.
بحرین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مظاہرین حکومت کی تبدیلی اور اپنے جائز حقوق کے لئے بڑے پیمانے پر آواز اٹھا رہے ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button