مشرق وسطی

عرب شہنشاہوں کے پیسوں سے صہیونی کالونیاں تعمیر

cnnامریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب فلسطینی انتہائی برے اقتصادی حالات میں کسمپرسی کی زندگي گزار رہے ہیں اور ایک چھوٹا سا گھر ان کے لیے ایک بہت بڑا خواب ہے، امیر قطر شیخ حمد بن آل ثانی اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سمیت بعض عرب ممالک کے شیوخ کے پیسوں سے بہترین اور خوبصورت صیہونی کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
سی این این نے ایسی تصاویر نشر کی ہیں کہ جن میں امیر قطر حمد بن آل ثانی اسرائیل میں خوبصورت اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ صیہونی کالونیوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ امیر قطر نے اب تک اسرائیل کے بہت زیادہ خفیہ دورے کیے ہیں اور انہوں نے صیہونی حکام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بہت سے صیہونی منصوبوں کے لیے بہت زیادہ پیسہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button