دمشق دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد ۴۵ ہو گئی

09 اپریل, 2013 10:41

damisk blastارنا خبررساں ایجنسی کے مطابق اگرچہ شام کے سرکاری ٹی وی نے کچھ دیر قبل اعلان کیا تھا کہ آج کے دھماکے میں 15 جاں بحق اور 45 زخمی ہیں لیکن بعض عربی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر 45 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکے کے باعث بڑا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
دوسری جانب شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ دمشق کے مصروف علاقہ "سبع بحرات” اور "شہبندر "میدان میں ہوا جس میں شام کی وزارت خزانہ ،سینٹرل بینک،کئی مدرسے اور بڑے اسٹور واقع ہیں۔ دھماکے کے باعث جانی نقصان کے علاوہ سلیم بخاری مدرسہ ،بعیرا جامع مسجد اور عوام کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ درجنوں گاڑیوں کو بھی آگ لگی ہے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12:04 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔