مشرق وسطی

بحرینی ولیعہد اپنے وعدوں پر عمل کریں: شیخ سلمان

salmanجمعیت اسلامی الوفاق بحرین کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ بحرین کے ولیعہد کو ملک کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی باتوں اور وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
شیخ علی سلمان نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام، ملک کے موجودہ حالات سے بالکل راضی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات مشکل سے آگے بڑھ رہے ہیں اور حکومت نے مخالفین کی تمام تجاویز مسترد کر دی ہیں۔
دوسری جانب بحرینی حکومت کے مخالف افراد اور گروہوں نے آل سعود کے فوجیوں کی جانب سے بحرین پر قبضے کو دو سال پورے ہونے پر عوام سے احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپیل میں کہا گيا ہے کہ جمعہ کے روز پورے بحرین میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے چودہ مارچ دو ہزار گيارہ کو بحرین میں وسیع پیمانے پر عوامی مظاہروں کے ایک روز بعد پندرہ مارچ کو عوامی احتجاج کو کچلنے کے لیے اپنی فوجیں بحرین میں داخل کر دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button