مشرق وسطی

بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ايک بچے کو اغوا کرليا

bahrainبحريني سيکورٹي اہلکاروں نےاپني ظالمانہ کاروائياں جاري رکھتے ہوئے ايک بچے کو اغوا کرليا ہے۔
العالم کے مطابق آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے الديہ شہرميں ايک گھر پر حملہ کرکے اس گھر کے ايک بچے کو بلاسبب اغوا کرليا۔خبروں ميں بتايا گا ہے کہ بچے کي بہن نے سيکورٹي اہلکاروں کے چنگل سے اس بچے کو نجات دلانے کي بہت کوشش کي مگر وہ کامياب نہ ہوسکي۔بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے اس بچے کي بہن اور بھائيوں کو بري طرح زد و کو ب کيا ۔
بحرين ميں گذشتہ دوبرس سے آل خليفہ حکومت کے خلاف پر امن مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران بحريني سيکورٹي فورس نے سعودي عرب کے فوجيوں کے ساتھ بحريني شہريوں پر بے تحاشا مظالم ڈھائے ہيں اور اب تک سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں۔
بہت سے عام شہري جيلوں ميں سيکورٹي اہلکاروں کے ذريعے دي گئي ايذارسانيوں کے نتيجے ميں شہيد ہوئے ہيں- بحريني اور سعودي فوجيوں کے مظالم کے باوجود بحرين کےعوام اپنا پرامن احتجاج جاري رکھے ہوئےہيں۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے جائز اور قانوني مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اس وقت تک اپني تحريک جاري رکھيں گے بحريني عوام ملک ميں جمہوريت آزادي اور سماجي انصاف کا مطالبہ کررہے ہيں۔

…..

متعلقہ مضامین

Back to top button