مشرق وسطی

شام ميں دہشتگردوں کے خلاف خواتين کے مظاہرے

womenسيکڑوں شامي خواتين نے دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتين اور بچوں کے اغو کے خلاف مظاہرے کئے ہيں 
سيکڑوں کي تعداد ميں خواتين نے سيدہ زنيب سلام اللہ عليہا کے روضہ اقدس کے باہر جمع ہوکر احتجاج کيا اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ خواتين اوربچوں کو اغوا کئےجانے کي مذمت کي-
مظاہرے ميں شريک خواتين مطالبہ کررہي تھيں کہ کفريا اور الفوعہ کے علاقوں سے اغو کي جانے والي خواتين اور بچوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے-
واضح رہے کہ شام ميں سرگرم غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگردوں نے جمعرات کے روز شمال مغربي شام کے شہر ادلب ميں چار مني بسوں پر حملہ کرکے ان ميں سوار تقريبا سو خواتين ، بچوں اور ديگر افراد کو اغوا کرليا تھا-
مظاہرے ميں شريک خواتين نے بعض ملکوں پر دہشتگردوں کي سرپرستي کا الزام لگاتے ہوئے شام کے حالات کے بارے ميں عالمي اداروں کي خاموشي کي بھي مذمت کي- ادھر شامي فوج نے حلب کے مختلف علاقوں ميں دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کے دوران انہيں زبردست نقصان پہنچايا ہے- شامي فوج نے شمال مغربي شہر ادلب ميں بھي دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہيں جن ميں کہا جارہا ہے کہ متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button