مشرق وسطی

بحرین کی عدالت کی طرف سے 6 مظاہرین کو پانچ سال قید کی سزا

arest bahrainبحرین کی عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے 6 مظاہرین کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین کی عدالت نے العکر نامی علاقے میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے 6 مظاہرین کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کم ترین سزا ہے جو بحرین کی عدالت نے اس قسم کے افراد کو سنائی ہے۔ جبکہ اس سے قبل بحرین ہی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے بعض افراد کو عمر بھر کی قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ بحرین میں حکومت مخالف سب سے بڑی جماعت اسلامی وفق نے اس ملک کی عدالت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button