مشرق وسطی

دمشق: اسرائیلی فضائیہ کا حملہ،دو شہید متعدد زخمی

planeشام کے دارالحکومت کے نزدیک فوجی تحقیقاتی سینٹر پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیاہے جس کے باعث دو افراد شہید اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فضائیہ کے جنگی جہازوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک موجود ایک فوجی تحقیقاتی سینٹر کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں دو افراد شہدی اور پانچ زخمی ہوگئے۔
شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے دارالحکومت دمشق سے نزدیک ایک فوجی تحقیقاتی مرکز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے ۔
واضح رہے کہ شام میں گذشتہ دو برس سے بحرانی صورتحال ہے اور امریکہ اور اسرائیل سمیت سعودی عرب،ترکی اور قطر جیسے ممالک شام میں دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں تا کہ شام کی حکومت کو ختم کیا جا سکے۔
دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے شام میں اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کھلی جارحیت قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو لگام دے کر رکھے۔حزب اللہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اس غلطی کا خمیازہ بھگتنا ہو گا اور اسرائیل کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ شام پر حملے سے باز رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button