مشرق وسطی

فوج کی عظیم کامیابیوں کاعنقریب اعلان / مقاومت کی حمایت پر تاکید صدر بشار اسد

bashar alasadشام کے صدر بشار اسد نے شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج کے ہاتھوں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست یقینی ہے اور شامی فوج کی نمایاں کامیابیوں کا عنقریب اعلان کیا جائےگا۔
شام کے صدربشار اسد ملک کے حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی حکومت روزمرہ کے عام امور انجام دے رہی ہے اور شامی فوج غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے۔ شامی صدر نے کہا ہے کہ ملک کے تمام علاقوں کا کنٹرول شام کی فوج کے ہاتھوں میں ہے اور شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف عظیم کامیابیوں کا عنقریب اعلان کیا جائے گا ۔
بشار اسد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی اخضر ابراہیمی کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہےگا۔ بشار اسد نے کہا کہ شام علاقہ میں اسلامی مقاومت کی حمایت جاری رکھےگا ۔واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائیل شام میں کرائے کے دہشت گرد روانہ کررہے ہیں اور انھیں مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہے ہیں لیکن شامی فوج اور عوام نے ملکر دشمنوں کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button