شام کے ہوائي اڈوں پر حملے، چھے ہزار دہشتگردوں کي ہلاکت

شام کے مختلف ہوائي اڈوں پر دہشت گردوں نے حملے کي کوشش کي جس کے دوران شامي فوج نے ہزاروں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا –
شام کے مختلف ہوائي اڈوں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شامي فوج نے جوابي کاروائي کرتے ہوئے چھے ہزار سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے – النخيل نيوز ايجنسي نے خبردي ہے کہ دہشتگردوں نے امريکا جيسے ملکوں کي انٹیلجنس ايجنسيوں کي مدد سے شام کے مختلف ہوائي اڈوں خاص طور پر فوجي اڈوں پر قبضہ کرنے کي کوشش کي مگر شامي فوج نے اب تک چھے ہزار سے زائد دہشتگردوں کا قلع قمع کرديا ہے –
النخيل نيوز ايجنسي نے يہ بھي خبردي ہے کہ دہشتگردوں نے پچھلے دنوں دمشق ہوائي اڈے پر بھي قبضہ کرنے کي کوشش کي تھي جس کے ذريعے وہ پورے ملک پر قابض ہونے کي سوچ رہے تھے مگر شامي فوج نے ان کي کوششوں کو ناکام بناديا –
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ دہشت گردوں نے منغ ، فوجي ہوائي اڈے اور اسي طرح حلب ميں النيرب اور ادلب ميں تفتاز ہوائي اڈے پر حملہ کيا مگر شامي فوج نے منغ ميں پانچ سو دہشت گردوں کو ہلاک کرديا جبکہ اتني ہي تعداد ميں دہشت گرد گرفتار کئےگئے جبکہ تفتاز ہوائي اڈے پر حملے ميں پانچ ہزار سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرديا گيا.








