مشرق وسطی

قاہرہ ميں سعودي سفارت خانے کے سامنے مصريوں کا احتجاجي مظاہرہ

qahira protestسعودي عرب ميں گرفتار کئے گئے مصري شہريوں کے اہل خانہ نے سعودي جيلوں ميں مصري قيديوں کے ساتھ سعودي سيکورٹي اہلکاروں کے ناروا سلوک کے خلاف دھرنا ديا ہے –

مصر کے ذرائع ابلاغ نے خبردي ہے کہ سعودي عرب ميں گرفتار کئے گئے مصري شہريوں سے سعودي حکام کے نامناسب رو‏يئے کے خلاف قاہرہ ميں سعودي سفارتخانے کے سامنے احتجاجي دھرنا ديا گيا ہے –
سعودي عرب ميں گرفتار کئےگئے مصري شہريوں کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا- انہوں نے ساتھ ہي مصري حکومت سے بھي مطالبہ کيا کہ وہ مصري شہريوں کو سعودي جيلوں سے رہا کراکے واپس مصر لانے کا انتظام کرائے –
واضح رہے کہ مصر کے عوام اور شخصيات نے بارہا قاہرہ ميں سعودي عرب کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے مصري قيديوں سے سعودي حکام کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج اور ان کي فوري آزادي کا مطالبہ کيا ہے –
کچھ دن قبل بھي انساني حقوق سے متعلق معلومات فراہم کرنےوالے عربي چينل نے سعودي عرب ميں مصري خواتين اور بچوں کي سعودي عرب ميں گرفتاري کي مذمت کي تھي – اس چينل نے کہا تھا کہ سعودي عرب کي حکومت نے مصري خواتين اور بچوں کو گرفتار کرکے اپنے کارنامے کو مزيد سياہ کرليا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button