مشرق وسطی

بحرین میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں

bahrain force attackبحرين کي آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مظاہرين پر حملہ کرديا جس کے بعد مظاہرين اور سيکورٹي فورس کے درميان جھڑپيں ہوئي ہيں۔

ملک کے مختلف علاقوں ميں ہونےوالے مظاہروں ميں شريک لوگوں پر بحرين اور سعودي عرب کي سيکورٹي فورس اور فوجيوں نے حملہ کرديا۔ خبروں ميں بتايا گيا کہ بحرين کے الديہ علاقے ميں مظاہرين ، حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کررہے تھے اسي وقت بحريني اور سعودي فوجيوں نے ان پرحملہ کرديا۔
بحريني اور سعودي فوجيوں نے پرامن مظاہرين پر اشک آور گيس کے گولے داغے۔ جواب ميں مظاہرين نے بھي ان پر پتھراؤ کيا۔بحرين اور سعودي عرب کے فوجي لوگوں کے گھروں ميں داخل ہونےکي کوشش کررہے تھے مگر بحريني نوجوانوں نے انہيں ايسا کرنے سے روک ديا۔
بحرين کے علاقے شہرکان ميں بھي مظاہرين اور سيکورٹي اہلکاروں کے درميان لڑائيوں کي اطلاعات ملي ہيں۔ بحريني اور سعودي فوجيوں نے مظاہرين پر اور اسي طرح عام شہريوں کے گھروں ميں زہريلي گيس کے گولے پھينکے۔
ادھر راس الرمان شہر ميں بھي انقلابيوں پر بحريني فورس کے حملے اور ان کے خلاف زہريلي گيس کے استعمال سے متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button