حضرت بی بی زینب (س) کے روضۂ مبارک پر حملہ،4 افراد شہید

31 دسمبر, 2012 09:34

hazrat zainabشام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک پر دہشتگردانہ حملےمیں چار افراد شہید ہوئے ہیں۔
العالم کی آج کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں واقع حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارکہ پر دہشتگردوں نے راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ شام کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے حرم کے نزدیک میں واقع کھیتوں سے راکٹ حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارکہ پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔
شام میں دہشتگردوں نے کل رات صوبۂ دمشق کے البحدلیہ علاقے پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں 15 افراد شہید اور زخمی ہوئے

11:19 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top