مشرق وسطی

بحرین کے انقلابی عوام کے مظاہرے؛ عاشورائی نعرے

bahrain ya hussainحرین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے کہا کہ بحرینی عوام” عاشورا راہ انقلاب اور کامیابی ” جیسے نعروں کے ساتھ اپنے جدید مظاہروں کا آغاز کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بحرین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے کہا ہے کہ بحرین کے عوام عاشورا راہ انقلاب ، راہ مجاہدت و کامیابی جیسے نعروں کے ساتھ اپنے نئے مظاہروں کا آغاز کر رہے ہیں۔
بحرین کے بعض لوگوں نے المھزہ علاقے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے مظاہرہ کیا ہے کہ جو اس وقت بحرینی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بعض افراد نے آمریکی سفارت خانے کی طرف جانے والی شاہراہ پر مظاہرہ کرتے ہوئے نماز جمعہ میں شہید ہونے والے شخص سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور میدان انقلاب میں اپنی ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب مقابہ شہر کے لوگوں نے ہمارے شہداء کر بلائی ہیں کے عنوان سے نعرے لگائے ہیں۔
بحرین کی کچھ خواتین نے بھی حکومت آل خلیفہ کی جیل میں قید خاتون لیلی عبداللہ کے گھر کے سامنے دھرنا دیا ہے اور اس کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
آل خلیفہ کی فورسز نے ایک مرتبہ پھر مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل پھینکے ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button