بحرینی پولیس نے شیعہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا

13 نومبر, 2012 10:39

bahrain bachiبحرین کی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرینی پولیس نے اس شہر کے نماز جمعہ میں شرکت کرنے والے مظاہرین کو آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔
بحرینی عوام نے ایک بار پھر اپنے دینی رہنماؤں کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے آل خلیفہ کی فاسد حکومت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
بحرینی رھنماؤں نے عوام کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کی حمایت کے لیے الدراز نامی قصبے میں ـ جو کہ ان کا مقام رہائش ہے ـ مظاہرے کی دعوت دی ہے۔
رہنماؤں کی طرف سے یہ دعوت اس وقت دی گئی جب حکومت آل خلیفہ کی طرف سے لوگوں پر حکومت کے خلاف اعتراض اور تنقید کرنے کی پابندی لگا دی گئی۔
بحرینی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج  کیا اور بعض مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

7:47 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔