شام ميں سيکڑوں دہشت گرد ہلاک اور زخمي

02 نومبر, 2012 09:29

sham al qaidaبدھ کے روز دار الحکومت دمشق سے ملحقہ علاقے زينبيہ کے گرد و نواح ميں بھي دہشت گردوں سے شامي فوج کي جھڑپيں ہوئيں ـ

 ادھر  رسول کي نواسي حضرت زينب سلام اللہ عليہا کے حرم اقدس کے قريب ايک کار بم کے دھماکے ميں دس افراد شہيد اور تيس زخي ہوگئےـ

دوسري جانب دمشق کے نواحي علاقے حرستا ميں فوج نے پيش قدمي کي ہےـ يہ علاقہ دہشت گردوں کے قبضے ميں ہےـ ان جھڑپوں ميں تيس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہيں ـ مشرقي علاقے دير الزور ميں بھي فوج نے دہشت گردوں کے ايک ٹھکانے پر حملہ کرکے کم از کم پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر ديا ہے-

اس درميان اطلاعات ہيں کہ شمالي شہر حلب ميں شامي فوج نے کم ازکم چاليس غير ملکي دہشت گردوں کو ہلاک کر ديا ہے – شام سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ حلب شہر کے الصاخور علاقے ميں شامي فوج نے ايک لڑائي کے دوران دہشت گر دوں پر کاري ضرب لگائي اور بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کو گرفتار بھي کيا ہے گرفتار ميں ہونےوالوں ميں زيادہ تر کا تعلق سے ليبيا سے ہے –

کچھ عرصے قبل برطانوي اخبار گارڈين نے انکشاف کيا تھا کہ شام ميں جو دہشت گرد لڑ رہے ہيں ان ميں زيادہ تر يا تو غير ملکي ہيں يا پھر دوسرے ملکوں سے اس کي حمايت کي جارہي ہے – برطانوي اخبار ٹائمز نے بھي لکھا ہے کہ جن لوگوں کو شام ميں انقلابي کہا جارہا ہے وہ مٹھي بھر ايجنٹ ہيں جنھيں باہر سے پيسے مل رہے ہيں اور يہ لوگ ايسے لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہيں جن کو وہ پہچانتے تک نہيں ہيں –

برطانوي اخبار ٹائمز کا يہ بيان اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شام ميں مسلح دہشت گردوں کي سعودي عرب قطر ، ترکي امريکا ، برطانيہ اور اسرائيل مدد کررہا ہے اور يہي ممالک شام ميں دہشت گردوں کو بھيج رہے ہيں اور يہ وہ حقيقت ہے جس کا سب حتي مغربي ذرائع ابلاغ بھي اعتراف کرتے ہيں

10:56 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔