مشرق وسطی
بحرین میں عوام پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندے العکر علاقے کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے العکر علاقے میں لوگوں کے آنے جانے پر پابندی بھی لگا رکھی ہے اور دوائيں اور غذائي اشیا اس علاقے سے نایاب ہوگئي ہیں۔آل خلیفہ حکومت کے ایجنٹوں نے العکر علاقے میں گذشتہ کئی دنوں سے سخت کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کے لئے دوائيں اور غذائي اشیا فراہمی پر پابندی لگا دی ہے۔
دریں اثنا بحرین کی عمل اسلامی پارٹی کے ایک رہنما راشد الراشد نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے باقی رہتے ہوئے ملک کا بحران ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔