مشرق وسطی

العکر کا محاصرہ توڑنے والے قافلے پر خلیفی گماشتوں کا حملہ

bahrain newsآل خلیفہ کے گماشتوں نے ـ جن میں مطلق اکثریت کرائے کے بیرونی ایجنٹوں کی ہے ـ العکر کا محاصرہ توڑنے والے عوامی قافلے پر حملہ کرکے انہیں زہریلی گیس کے گولوں کا نشانہ بنایا اور انہیں دھمکی دی کہ اگر وہ محاصرہ توڑنے پر اصرار کریں تو انہیں جنگی گولیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق العالم نیٹ ورک نے آج اتوار کے روز اعلان کیا کہ آل حلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے ان عوام کو جنگی گولیوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی جنہوں نے العکر کے عوام کے اشیائے خورد و نوش اور دوائیں پہنچانے کی کوشش کی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی فورسز نے قافلے کے شرکاء کو ـ جو کھانے پینے کی اشیاء اور دوائیں ساتھ لائے تھے ـ زہریلی گیسوں کا نشانہ بنایا۔
العکر کے عوام گذشتہ بدھ کے روز سے آل خلیفہ کی فورسز کے توسط سے شدید غذائی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں اور انھوں نے پورے بحرین کے عوام سے امداد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button