مشرق وسطی

بحرینی عوام کا مسمار ہونے والی مساجد کے مقامات پر نماز جماعت کا قیام

bahrain masid۱۴فروری کے عوامی انقلاب کے دوران بحرینی عوام پر رعب جمانے کے لیے قرآن کریم کو جلانے اور مساجد کو مسمار کرنے میں آل خلیفہ کی فورسز کے اقدامات بحرینی شہریوں کو ان مسمار ہونے والے مقامات پر نماز پڑھنے سے روک نہیں سکے ہیں۔
بحرین کے شہریوں نے گزشتہ شام کو تباہ ہونے والی کچھ مساجد کے مقاما ت پر حاضر ہو کر نمازجماعت قائم کی ہے۔
بحرین کے الوسط روزنامہ نے تحریر کیا ہے کہ گزشتہ شام کو بہت سے نمازیوں نے ان مسمار ہونے والی مساجد میں سے ایک مسجد”شیخ محمد البریغی” کے مقام پر نماز جماعت قائم کی ہے۔
بعض شہریوں کے بقول سخت گرمی کے ہونے اور چھت نہ ہونے کی وجہ سے کچھ مدت کے لیے ان مقامات پر نماز پڑھنا دشوار ہو چکا تھا لیکن اب موسم بہتر ہونے کی وجہ سے نمازیوں نے دوبارہ ان مقامات پر نماز جماعت قائم کرنا شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button